رینجرز سندھ اور پولیس کی کارروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز سندھ اور اے وی سی سی پولیس نے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث2 ملزمان گرفتارکر لیے۔
ملزمان میں سجاد عثمان عرف بابواورحداداحمد شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کارروائی کے بعد گلشن اقبال سے مغوی تاجر بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے جعلی نمبرپلیٹ لگی ویگو گاڑی اورموبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان نے17 فروری کواپنے ساتھیوں کے ہمراہ عزیزآباد سے اسلحہ کے زور پر تاجر کو اغواء کرنے کے بعد جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی میں نامعلوم مقام پرمنتقل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل نمبرسے مغوی کی بازیابی کےعوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
مقدمہ عزیزآباد تھانے میں درج ہوا۔
اغواءکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد دو ملزمان کو پی آئی بی کالونی سےگرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کو ویگو گاڑی اور دیگر برآمدگی کے ہمرا قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالےکردیا گیا ہے۔