جس نے مجھ بند کرایا آج اُسی جیل میں بیٹھا وہی شخص چیخ رہا ہے:احسن اقبال

نارووال:( دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وہی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس نے میں مجھے بند کرایا تھا۔

اپنے آبادی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، چار سال لوگوں کو گالی گلوچ سکھانے اور چور ڈاکو کہنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈال دیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس میں مجھے بند کیا تھا، جیل میں اسے بہترین علاج مل رہا ہے، رشتے دار ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ بڑا اچھا علاج ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ظلم یہ تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا جب میرے بازو کا تین دن پہلے آپریشن ہوا تھا اور فزیوتھراپی نہیں ہونے دی گئی، جو شخص سزا پا رہا ہے، اسے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کہ اس نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں