بہاولنگر: پسند کی شادی سے انکار پر محنت کش کی بیٹی اغوا، مزاحمت پر باپ اور بھائی زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) شادی سے انکار پر مقامی زمیندار نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کی بیٹی کو اغوا کر لیا۔

مقامی زمیندار نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے لڑکی کا باپ اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا، کار سوار ملزمان فائرنگ کے بعد لڑکی کو اٹھا کر فرار ہوگئے، دونوں زخمی باپ بیٹے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقامی زمیندار محنت کش کی 16 سالہ بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، مزدور کے انکار پر ملزمان گھر میں گھس گئے، زخمیوں میں شمس الدین اور بیٹا مبین احمد شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کردی، افسوسناک واقعہ چک 86 موڑ کے قریب پیش آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں