ایران یورینیم افزودگی صفر کرنے سے قبل امریکا سے ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے: امریکی جریدا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سفارتکاری کو آخری موقع پر ایران یورینیم افزودگی صفر کرنے سے قبل امریکا سے ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں ایران سے جوہری معاہدے پر تجاویز موصول ہونے پر مذاکرات کا امکان ہے، ٹرمپ اور ایران مکمل جوہری معاہدے سے قبل عبوری معاہدہ کریں گے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ گزشتہ منگل کو مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوکن معاہدے کی تجویز دی تھی، ٹرمپ انتظامیہ ایران کی تجاویز کا انتظار کر رہی ہے، اسٹیو وٹکوف اور ڈیوڈ کشنر مسودہ تجاویز کے بعد تفصیلی گفتگو کریں گے۔

امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو صفر یورینیم کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، امریکا علامتی افزودگی کی محدود تجویز پر غور کیلئے تیارہے، ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مارچ میں متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں