گوجرانوالہ: سڑک پر پڑے واسا کے پائپ نوجوان کی جان لے گئے

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ روڈ پر سڑک پر پڑے واسا کے پائپ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے گئے۔

ذرائع کے مطابق سڑک پر پڑے سیوریج کے پائپ اندھیرے کے باعث نظر نہ آنے سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان ان سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا کزن زخمی ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ روڈ پر محکمہ واسا کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث سیوریج کے پائپ روڈ پر پڑے رہے جبکہ وہاں لائٹ کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا ترقیاتی کام موت بانٹنے کیلئے ہیں، واسا کی جانب سے ناقص انتظامات نے نوجوان کی جان لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں