کراچی : موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی
کراچی :(دنیا نیوز) شہرِقائد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کلفٹن شیریں جناح کالونی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا جن میں ایک شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 33 سال کے صدام اور زخمی کی 25 سال کا فرید اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کہ مقتول کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پہلے تلخ کلامی کے بعد گولیاں ماری، واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔