قمبر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
قمبر: (دنیا نیوز) قمبر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے بتایا گیا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت پکڑا گیا۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اسماعیل گرامانی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو اسماعیل کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اسماعیل متحرک جرائم پیشہ اور متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔