جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کے الزامات، سابق برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن گرفتار
لندن: (دنیا نیوز) بدعنوانی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کے الزامات کے تحت سابق برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن کو گرفتار کر لیا گیا۔
لندن پولیس نے 72 سالہ مینڈلسن کو شمالی لندن سے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا، الزامات میں حساس دستاویزات ایپسٹین کو بھیجنے کی تحقیق شامل ہے، مینڈلسن پر 2008ء کے مالی بحران کے دوران سرکاری دستاویزات ایپسٹین کو بھیجے جانے کا الزام ہے۔
برطانوی حکومت نے ہزاروں ای میلز اور دستاویزات منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔