ایپسٹین فائلز کا خلاصہ جاری، ٹرمپ، ملانیا سمیت دیگر افراد کے نام شامل

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایپسٹین فائلز کا خلاصہ جاری کر دیا گیا، ٹرمپ سے وابستہ افراد کے نام فائلز کا حصہ ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آنے والی ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ اور ملانیا کے نام بھی شامل ہیں، فائلز میں ٹرمپ سے وابستہ کم از کم 11 افراد کے نام بار بار آئے، ثبوت موجود نہیں لیکن بعض پر جھوٹ اور غیر اخلاقی رویئے کے الزامات ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کانگریس کے رکن جیمی ریسکن کے مطابق فائلز میں 10 لاکھ سے زائد حوالہ جات ہیں، سنسر شدہ 5300 فائلوں میں ماراے لاگو کلب کے 38 ہزار سے زائد حوالہ جات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی کی ٹپ شیٹ میں ٹرمپ کا نام جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں آیا، کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹنک کے ایپسٹین سے کاروباری اور خاندانی روابط ہونے پر ڈاکٹر مہمت اوز اور اہلیہ نے 2016 میں ویلنٹائن تقریب میں ایپسٹین کو مدعو کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹام باراک، جان فیلن اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے نام متعدد فائلز میں آئے، ممکنہ فیڈرل ریزرو چیئرمین کیون وارش بھی 2010ء کی پارٹی میں شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں