منڈی بہاؤالدین میں اوور سیز پاکستانی اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزموں نے اوور سیز پاکستانی کو اغوا کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان کا واقع نواحی گاؤں پنڈی لالہ میں پیش آیا، اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل ایپ سے تریسٹھ لاکھ 30 ہزار روپے ٹرانسفر کر لئے، اغوا کاروں نے مزید ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اغوا کار اوورسیز کے چہرے پیٹ اور ہاتھوں پاؤں پر تشدد کرتے رہے، ملزمان کے مغوی کو دوسرے مقام پر شفٹ کرنے کے دوران مغوی فرار ہونے میں کامیاب ملزموں نے مغوی پر فائرنگ کردی جس سے وہ معجزانہ طور پر بچنے میں کامیاب ہوگیا۔،

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ پھالیہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مضروب مغوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں