سعودیہ سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی شدید مذمت کردی۔

جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، فلسطینی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی زمین قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ لیگ آف عرب سٹیٹس کے سیکرٹری اور او آئی سی نے بھی فیصلے کی شدید مذمت کی تھی۔

19 ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری تیز کی جا رہی ہے، اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ اورد دیگر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئر لینڈ، مصر، اردن ، لگزمبرگ، ناروے بھی شامل ہیں۔

فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، سپین، سوئیڈن اور ترکیہ بھی اعلامیے کا حصہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں