لاہور: جرائم پیشہ افراد کیخلاف شکنجہ سخت، مبینہ مقابلوں میں 6 ڈاکو ہلاک

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے 3 مختلف مبینہ مقابلوں میں 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فرمان اور یاسر کو ریکوری کیلئے خیابانِ امین لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

چوہنگ میں ملزم فلک شیر بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو کرول گھاٹی کے قریب ہلاک ہوئے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کو ساہیوال اور نارووال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 12 لاکھ نقدی بھی برآمد کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں