ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستانی ٹیم مصر چلی گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم مصر چلی گئی۔
قومی ہاکی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے مصر روانہ ہوئی، قومی ہاکی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین سے کھیلے گی، دو مارچ کو ملائیشیا اور تین مارچ کو آسٹریا سے مقابلہ ہوگا۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے کہا قوم کو اچھی خبر دیں گے، نئی ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی۔