نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنے کیلئے تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ منتظر ہے۔نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنے کیلئے تیار ہیں۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 28 فروری کو چھ سیارے مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندار پلانیٹری پریڈ ہوگی، موسم صاف ہوا تو آسمان پردلکش نظارہ دیکھنا ممکن ہے، سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری انسانی آنکھ سے جبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی سکوپ سے دیکھا جا سکے گا۔

آسمان پر ایک ساتھ 6 سیاروں کا نظر آنا ایک دلچسپ فلکیاتی واقعہ ہوتا ہے جسے عام طور پر سیاروں کی قطار (Planetary Alignment) کہا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب سیارے بالکل سیدھی لائن میں آ جاتے ہیں، بلکہ وہ زمین سے دیکھنے پر ایک ہی سمت میں دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں