سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونا 1 ہزار 114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے تک جا پہنچا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے سے 9 ہزار 554 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام چاندی 230 روپے بڑھ کر 8 ہزار 191 روپے کی سطح پر آ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں