اولمپیئن سمیع اللّٰہ پاکستان ہاکی کے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری کی سفارش پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں، سمیع اللّٰہ کی بطور چیف سلیکٹر تقرری سے قومی ٹیم کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرے گی۔

ادھر حکام پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایک جامع "ہاکی روڈ میپ" بھی ترتیب دیا ہے، ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کےلیے سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں