روسی عدالت نے گوگل پر 2 لاکھ 88 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی عدالت نے الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل پر جرمانہ عائد کردیا۔
روسی عدالت نے گوگل پر گوگل پلے سٹور کے ذریعے وی پی این سروسز کی تقسیم پر 2 کروڑ 20 لاکھ روبل (تقریباً 2 لاکھ 88 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔
ماسکو سے روسی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وی پی این سروسز روسی صارفین کو اُن غیر ملکی ٹیک پلیٹ فرمز اور مواد تک رسائی فراہم کرتی ہیں جنہیں روس میں پابندی یا محدود کر دیا گیا ہے۔