بل گیٹس کا 2 خواتین کیساتھ تعلقات کا اعتراف، ایپسٹین فائلز میں نام پر معافی مانگ لی
نیویارک: (دنیا نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے 2 خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔
بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی، ایپپسٹین فائلز میں ایپسٹین نے خود کو بل گیٹس کا قریبی معاون قرار دیا تھا اور بعض غیر اخلاقی امور میں شمولیت کا دعویٰ کیا تھا۔
بل گیٹس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی کسی غیر قانونی سرگرمی کا مشاہدہ کیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ ایپسٹین کو ان کے دو تعلقات کا علم ہو گیا تھا، تاہم ان تعلقات کا ایپسٹین کے متاثرین سے کوئی واسطہ نہیں تھا اور انہوں نے کبھی متاثرہ خواتین کے ساتھ وقت نہیں گزارا۔
انہوں نے مزید کہا ایپسٹین کے ساتھ ملاقاتوں کا آغاز دو ہزار گیارہ میں ہوا انہیں ان الزامات کی مکمل سنگینی کا ادراک نہیں تھا اور اب ماضی کے جرائم اور بعد کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یہ معاملہ پہلے سے کہیں زیادہ سنگین محسوس ہوتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا کہ ان کی سابق اہلیہ ملینڈا کو ایپسٹین کے معاملے پر ہمیشہ شکوک و شبہات رہے ہیں۔