کیوبا سکیورٹی فورسز کی امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

نیویارک: (ویب ڈیسک) کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیوبا کے حکام نے بتایا کہ ان کے پانیوں میں داخل ہونے والی ایک کشتی پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے، زخمیوں کو کشتی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا، کیوبا کی حکومت نے امریکا کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہوانا میں امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر اس معاملے کی تصدیق کرے گا کہ معاملہ کیا ہے، کھلے سمندر میں اس طرح فائرنگ کا واقعہ دیکھنا انتہائی غیر معمولی ہے،

خیال رہے کہ کیوبا کی حکومت نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ان کی امریکا کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے اور کسی ممکنہ تصادم کا خدشہ موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں