نوبیل انعام یافتہ نیورو سائنسدان ایپسٹین سے تعلق پر مستعفی
بوگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ نوبیل انعام یافتہ نیورو سائنسدان رچرڈ ایکسل نے جیفری ایپسٹین سے تعلق ظاہر ہونے پر استعفیٰ دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق رچرڈ ایکسل نے کولمبیا یونیورسٹی کے معروف دفاغی تحقیقاتی مرکز میں بطور شریک ڈائریکٹر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، حال ہی میں نئی جاری ہونے والی ایپسٹین فائلز میں ان کا جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق سامنے آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق 79 سالہ سائنسدان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ زکر مین مائنڈ برین بی ہیویئر انسٹی ٹیوٹ میں قیادت کے منصب سے الگ ہو کر اپنی لیبارٹری میں تحقیق اور تدریس پر توجہ مرکوز کریں گے۔