جو بائیڈن دور میں ٹرمپ کیخلاف 2 افسروں کا فون ریکارڈ طلب کیے جانے کا انکشاف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کے وقت 2 افسروں کا فون ریکارڈ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی نے کاش پٹیل، سوزی وائلز کے فون ریکارڈ طلب کیے، ڈائریکٹر ایف بی آئی نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کے وقت کیا گیا، تفتیش کاروں نے صرف کال کے اوقات اور رابطہ نمبرز حاصل کیے۔

دوسری جانب ناقدین اس معاملے کو سیاسی قرار دے رہے ہیں اور شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی قانون اور ضابطوں کے مطابق کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں