ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، بھارت کا زمبابوے کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف

چنئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کیلئے 257 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے جانیوالے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 55 اور ہاردک پانڈیا 50رنز کیساتھ نمایاں رہے، تلک ورما نے 44، سوریا کمار یادیو نے 33، سنجو سیمسن نے 24 اور ایشان کشن نے 38رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ناگاراوا، مزاربانی، ماپوسا اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں