مشیر سپریم لیڈر نے امریکا کیساتھ فوری معاہدے کا امکان ظاہر کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے فوری معاہدے کا امکان ظاہر کر دیا۔

علی شمخانی نے کہا کہ ایران اور امریکا میں فوری معاہدہ ممکن ہے، جوہری ہتھیار نہ بنانے پر بات ہو تو معاہدہ ہوسکتا ہے۔

مشیر سپریم لیڈ نے کہا کہ ایران کی دفاعی پالیسی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیتی، عباس عراقچی کو معاہدہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ کا موقف ہے کہ ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، جس پر ایران کا کہنا ہے کہ افزودگی ہمارا حق ہے اور پروگرام پُرامن ہے۔

ایران کے مطابق مذاکرات کا محور جوہری ہتھیار نہ بنانا ہونا چاہئے، ایسی صورتحال میں ایران امریکا جوہری بات چیت میں پیش رفت کا امکان بڑھ گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں