خان پور کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
خان پور: (دنیا نیوز) خان پور ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو ریلوے سٹیشن خان پور پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹریک جلد بحال کر لیا جائے گا، تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔