قرۃ العین افضل لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کی سینئر شریک چیئرپرسن مقرر

لاہور: (محمد اشفاق) قانونی ماہر قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا، انہیں لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق اور مینارٹیز رائٹس کمیٹی کی سینئر شریک چیئرپرسن مقرر کردیا گیا۔

سیکرٹری لاہور بار فرخ الیاس چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ قانونی ماہر قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس اور مینارٹیز رائٹس کے لیے اقدامات کریں گی۔

اس سے قبل قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بار کی مختلف کمیٹیوں کی چیئرپرسن کے طور پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں، وہ عوامی مفاد کے کیسز، چائلڈ رائٹس اور خواتین کے تحفظ سمیت دیگر امور سے متعلق عدالتی معاونین بھی مقرر ہوچکی ہیں۔

قرۃ العین افضل کو انسانی حقوق و مینارٹیز رائٹس کمیٹی کی سینئر شریک چیئرپرسن مقرر کرنے پر وکلا تنظیموں کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں