ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، سروے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سروے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا، سروے میں 27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی۔

سروے کے مطابق ہر 4 میں سے صرف ایک امریکی شہری نے ایران پر حملوں کا حمایت کی ہے، جبکہ 29 فیصد امریکی شہری اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہ کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں