گگو منڈی: نشے میں دھت ملزم نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا

گگو منڈی: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر نشے میں دھت ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے ہی دوست کو قتل کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقع گگو منڈی نواحی گاؤں 267ای بی میں پیش آیا، دو دستوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر گولیاں چل گئیں، دونوں دوست نشے کی حالت میں تھے۔

تلخ کلامی پر محمد افضال گجر نے فائرنگ کر کے اپنے دوست جاوید کو قتل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقتول کو رول ہیلتھ سنٹر گگو منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں