خاتون نے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا

ڈسکہ: (دنیا نیوز) سفاک خاتون نے اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق ڈسکہ میں سفاک ملزمہ نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمہ نے ساتھیوں کو ساتھ ملا کر اپنے شوہر کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔

سفاک ملزمہ واردات کے بعد شوہر کی خودکشی کا جھوٹا ڈرامہ بھی رچاتی رہی تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو، پولیس نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر ایک ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں