لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ طور پر خودکشی

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلامپورہ کے علاقے پیپلز ہاؤس میں پیش آیا جہاں 35 سالہ نوید مسیح نے ایم پی اے ہاسٹل میں رکن صوبائی اسمبلی سبطین شاہ کے کمرے میں خود کو گولی ماری۔

اِسی طرح پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی لاش قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ واقعہ خودکشی ہے یا وجہ کچھ اور مختلف زوایوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں