ایران کے خلاف آپریشن میں 3 امریکی فوجی ہلاک : امریکی سینٹرل کمانڈ کی تصدیق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں امریکی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اپیک فیوری آپریشن میں 3 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور 5 شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

خیال رہے ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد جوابی حملے تیز کرتے ہوئے 10 اسرائیلی شہریوں اور 3 امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں