اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب کی وضاحت پر اظہارِ تشکر، ’عزیز بھائی‘ کہہ کر خیر مقدم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ایکس پوسٹ پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ردِعمل میں عباس عراقچی کی وضاحت کا خیرمقدم کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستان کی ثالثی سے متعلق پوسٹ کو شیئر کیا، ایرانی ہم منصب کے بیان پراُن کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ کے لیے ’میرے عزیز بھائی‘ کےالفاظ کا استعمال کیا، دوسری جانب ایران میں ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ نے ریلی میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی ویڈیو شیئر کردی

علاوہ ازیں ریلی کے دوران ایرانی عوام کا پاکستان سے محبت کا کھل کر اظہار کیا۔

واضح رہے اِس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا لیکن ایران کے لیے سب سے اہم بات وہ شرائط ہیں جو ایک غیر قانونی جنگ کے خاتمے کا نتیجہ خیز اور دیرپا حل فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں