بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا تعلقات کی بحالی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بی سی بی نظم العابدین فہیم کا کہنا ہے کہ مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطوں میں رہتے ہیں اور انہی رابطوں کے تحت ہم نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، جس کے بعد ہماری ویمنز ٹیم بھارت جائے گی۔

بی سی سی آئی سے باہمی کرکٹ میں دیگر ممکنہ مواقع تلاش کرنے کی درخواست کی ہے، ڈھاکہ میں آج بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا اجلاس بھی ہوا ہے۔

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور بنگلادیش نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں