ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، جہنم کی آگ برسانے کی دھمکی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہنم کی آگ نازل ہونے سے پہلے ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران کو معاہدہ کرنے ،آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے دس دن کا وقت دیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے باقی ہیں، معاہدہ نہ کیا تو ایران پر جہنم کی آگ برسا دیں گے۔
اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 16 طیارے کے نقصان سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک جنگی صورتحال ہے اور ہم حالتِ جنگ میں ہیں، اس لیے کسی جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوتا۔
مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ اگر لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچا تو امریکا کیا ردعمل دے گا۔