اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی خلیجی ممالک کے دورے پر قطر پہنچ گئیں

دوحہ: (دنیا نیوز) اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی خلیجی ممالک کے دورے کے دوران قطر پہنچ گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جورجیا میلونی کا دوحہ میں پروقار استقبال کیا گیا، ایران پر تنازع کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اطالوی وزیراعظم کا خلیجی ممالک کا دورہ ایران امریکا کشیدگی میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کسی بھی جی سیون یا جی 20 ممالک کے رہنما کا قطر کا پہلا دورہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل اور گیس کی عالمی سپلائی تعطل کا شکار ہے، جنگ سے قبل اٹلی تقریباً 10 فیصد گیس قطر سے درآمد کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں