پاکستان اور یو اے ای باہمی مفادات اور فیصلوں کا احترام کرتے ہیں: حنا ربانی کھر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پیپلزپارٹی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای ایک دوسرے کے مفادات اور فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ڈیپازٹس کی واپسی پر جذباتی تبصرے حیران کن ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای دونوں میچور قومیں ہیں، پاکستان اور یو اے ای ایک دوسرے کے مفادات اور فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای کا مسلسل حمایت اور تعاون پر بے حد شکرگزر ہیں۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کی امانت ہمارے پاس تھی، ہم نے امانت کو واپس کرنا تھا یہی کمٹمنٹ تھی، امانت واپس کرنے سے ہمارے تعلقات خراب نہیں ہوں گے، وزیراعظم اور وزارتِ خارجہ کا بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں