ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ٹانک: (دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا کے علاقے ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ ڈبرہ میں ایک گھر کے سامنے پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اللہ نور شہید ہو گیا۔

شہید اہلکار جنوبی وزیرستان اپر میں تعینات تھا، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

علاوہ ازیں شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی اور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے علاقے میں ملزموں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...