دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی دھمکی، بھارتی حکام میں تشویش
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے 29 نومبر کو بنگلور میں ہونے والے کنسرٹ سے قبل بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو موصول ہوئی، جس میں کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔ ای میل میں تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو بھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مبینہ دھمکی آمیز پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کنسرٹ میں نہ لائیں، اس کے علاوہ فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ای میل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس پیغام کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس میں دی گئی اطلاعات کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ممکنہ خطرے کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments