کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا معاملہ، تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج
کراچی: (دنیا نیوز) ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے معاملے کا تھانہ ٹیپو سلطان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمے قتل، غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، بلڈر اور اور دیگر افراد سمیت 10 افراد مقدمے میں نامزد کئے گئے، مقدمے میں 3 گرفتار جبکہ دیگر ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افسران کے نام تفتیش میں سامنے آئے تو مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments