موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے شمالی اور جنوبی دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے، دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ دھند کے موسم میں دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے، دوران سفر رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لین کی پابندی کریں، غیر ضروری اوور ٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...