کمشنر کراچی کا بلڈنگ گرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس، ایس بی سی اے کے 8 افسر معطل
کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی نے بلڈنگ گرنے کے واقعہ پر سخت ایکشن لے لیا۔
کمشنر کراچی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس بی سی اے کے 8 افسران کو معطل کردیا، جن افسران کو معطل کیا گیا اس میں ڈائریکٹر چنیسر ٹاؤن بھی شامل ہیں۔
معطل ہونے والوں میں ڈائریکٹر سمیع جملانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد مگسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع مگسی شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا خشک، بلڈنگ انسپکٹر ساجد علی دھتو اور بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر کو بھی معطل کر دیا گیا۔
تمام افسران کو کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 163 پر بنی رہائشی عمارت گرنے پر معطل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دوپہر میں کراچی ایڈمن سوسائٹی چنیسر ٹاؤن کی حدود میں 6 منزلہ عمارت گری تھی، عمارت 600 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیر ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments