اسرائیل امریکا کو ایران کیخلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل امریکا کو ایران کیخلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدوں سے باہر ہے، اسرائیل دو مرتبہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں گھسیٹ چکا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران خود صدام دور میں کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے، ایران کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی تنظیم کا رکن ہے، اسرائیل ایران کے خلاف امریکی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...