پنجاب میں عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا بڑا پلان تیار
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا بڑا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کرائے پر بسیں لے کر مفت ٹرانسپورٹ چلانے کی تیاری کر لی، ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار نان اے سی بسیں چلانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
کرائے پر بسیں لینے کا پلان عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے تیار کیا گیا، فی کلومیٹر بس کا خرچ 309 روپے 47 پیسے آرہا ہے، ایندھن، تنخواہیں، مرمت اور ٹول ٹیکس سمیت تمام اخراجات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک بس پر یومیہ لاگت 61 ہزار 894 روپے سے زائد آئے گی، ایک ہزار بسوں پر یومیہ خرچ 6 کروڑ 18 لاکھ روپے تک خرچ ہو سکتے ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر اخراجات ایک ارب 85 کروڑ 68 لاکھ روپے ہوں گے، کرائے پر بسیں بغیر منافع عوامی سہولت کے لیے چلائی جائیں گی، منصوبے کی حتمی منظوری اور نفاذ سے قبل مالی جائزہ جاری ہے۔