ڈسکہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ملزم نے بیوی اور بھائی کی جان لے لی

ڈسکہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں گھریلو رنجش پر بھائی نے بیوی اور بھائی کو قتل کردیا۔

ہولناک واقعہ تھانہ موترہ کے علاقہ لکڑا کلاں میں پیش آیا جہاں اہل خانہ سے معمولی جھگڑے کے بعد مجید نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اُس کی بیوی سفینہ اور بھائی پرویز موقع پر ہی دم توڑ گئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ملزم کے چار رشتہ دار روبینہ، مدیحہ، عارف، فضیان بھی زخمی شدید زخمی ہوئے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جلد گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں