فرانسیسی جنرل کا امریکی جنرلز کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا مشورہ
لندن: (دنیا نیوز) فرانسیسی جنرل مائیکل یکوولف نے امریکی فوجی جنرلز کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق فرانسیسی فوج کے جنرل مائیکل یکوولف سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اس خبر پر کیا تبصرہ کریں گے کہ امریکا ایران میں موجود یورینیم پر قبضے اور اسے وہاں سے نکالنے کے آپریشن کیلئے رن وے بنانے پر غور کر رہا ہے؟۔
اس سوال کے جواب میں فرینچ جنرل نے کہا کہ اگر جنگی منصوبہ بندی کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر اُن کے سامنے یہ تجویز ان الفاظ میں رکھیں گے کہ یہ بڑا عظیم منصوبہ ہے، تو وہ جواب میں کہیں گے کہ میٹنگ کے دوران کوکین سونگھنا بند کر دو