بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد روس نے بوشہر پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا۔

ایک بیان میں روسی کمپنی نے کہا کہ بوشہر پلانٹ کے اطراف پیشرفت اور بدترین صورتحال کے تحت یہ انخلا کیا جا رہا ہے، پلانٹ کی حدود میں پروجیکٹائل حملے سے عملے کا جاں بحق شخص ایرانی شہری تھا۔

سربراہ روسی جوہری کمپنی نے مزید کہا کہ بوشہر جوہری پلانٹ کی صورتحال سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ ٹرمپ کے اس اعلان کے باوجود کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 10 دن کیلئے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے معطل کیے جا رہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اس مدت کے دوران دیگر توانائی تنصیبات پر بھی امریکی و اسرائیلی حملے جاری رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں