وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، محسن نقوی
لاہور: (دنیا نیوز) محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرزکے بیاسی ویں اجلاس میں مالی سال برائے دوہزار چوبیس پچیس کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈکےمطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم جدہ کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی اور جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حدبندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہےکہ دو برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی،پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔