امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کےثالثی کے کردارکو سراہا جا رہا ہے: بلال اظہر کیانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرمملکت برائےخزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

پروگرام ’ ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘میں گفتگوکرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ہر چیز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ساری وزارتیں مل کر کام کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبتت پاکستان میں پٹرول کے لیے لائنیں نہیں لگی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، پاکستان کو درپیش تمام معاشی چیلنجز کو دیکھا جا رہا ہے۔

وزیرمملکت برائےخزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے جنگ شروع ہوئی کچھ ایسا نہیں کیا جس سےافراتفری ہو، تین ہفتے تک حکومت نے تیل کی قیمتوں کو روکے رکھا، جنگ کےدوران ہم نے ڈیزل پر لیوی کو صفرکر دیا ہے۔

بلال اظہرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ کے ساتھ معاشی محاذ پر بھی ترقی کر رہا ہے، پاکستان کے ثالثی کے کردارکو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں