پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے نواز شریف کی مداخلت کام کر گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر نواز شریف کی مداخلت کام آگئی۔

ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے پٹرول کی قیمت کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، مشاورت میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فوری کمی کی ہدایت دی، تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا ہے اور آنے والے دنوں میں مہنگائی اثرات کم کرنے کےلئے مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں