پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے 12 ویں میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے خلاف بولنگ کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، یوں مقررہ 20اوورز میں راولپنڈیز نے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد رضوان، یاسر خان نے 2،2رنز، ڈیرل مچل19 ، سیم بلنگز7، عبداللہ فضل 23، ڈائن فورسٹر44، راشد حسین نے 3 رنز بنائے جب کامران غلام 50 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے امداد وسیم نے ایک وکٹ لی اور رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ نئے شامل ہونے والی ٹیم اپنی پہلی فتح کی خواہاں ہوگی جب کہ 3 بار کی چیمپیئن یونائیٹڈ ٹاپ 2 میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی حاصل کرنا چاہے گی۔