میانوالی کے دریائے کرم میں طغیانی کے سبب سیلابی صورتحال، پانی گھروں میں داخل

میانوالی:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع میانوالی دریائے کرم میں طغیانی کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ کنڈل چھرا والا میں دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال سے گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس سے متاثرہ گھروں میں متعدد افراد محصور ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو1122کی ٹیموں نے محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، تاحال ٹیموں نے سیلابی علاقوں سے 157افراد کو ریسکیو کر کے دوسری جگہ  پہنچایا ہے۔

دوسری جانب آپریشن میں ریسکیو1122کے  60 ریسکیورز، 5 کشتیوں، ایک ریسکیو وہیکل، 5 ایمبولینسز حصہ لے رہے ہیں جب کہ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں